کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ڈالر لایا، وفاق روپیہ دے رہا ہے،وفاق نے سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والا امدادی فنڈ جیب میں رکھ لیا، موجودہ عدالتی نظام جمہوری نہیں ہے، آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، صوبائی سطح پر اصلاحات بھی کرنی ہیں،بلکہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ضروری ہے اور اس دفعہ کالے کوٹ نہ کسی اور کی دھمکی میں آئینگے۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب اور پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جو غلط ہوتا ہے ہم کہتے ہیں کہ غلط ہے، ملک میں اس وقت بہت سے مسائل ہیں جن کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، ہم یہ نہیں کہتے ایک دن میں تمام مسائل حل کردینگے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لڑائیاں چلتی رہتی ہیں، اسلام آباد میں بڑے بڑے ہاتھی لڑتے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی لڑائیوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام دہشت گرد متاثرین کو انصاف نہیں دلوا سکتا ہے، عام آدمی جو دہشت گردی میں انصاف مانگتا ہے اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کا وکیل صحیح نہیں، 50 فیصد کیسز میں ہمارے ججز سزا نہیں دلواسکتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات بہت بڑا کام ہے۔قبل ازیں کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، بلوچستان کے عوام کی ہرممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلایا جائے، 400 ملین ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرض ہو یا سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے پروجیکٹس ہوں، یورپی یونین کی اعلان کردہ 700 ملین یوروز کی امداد ہو، یہ تمام فنڈنگ میں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے لیے جمع کیں اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوکر دنیا کے سامنے مدد کی باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھر بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں، ہاؤسنگ کا منصوبہ میرا ہے جو میں نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا اور فنڈنگ کا بندوبست کیا جس کا مقصد بے گھر افراد کو دوبارہ رہائش دینا تھا، ساتھ ہی انہیں زمین کا مالک بھی بنانا تھا اس پر کام شروع کردیا ہے یہ پیسہ کسی وفاقی یا صوبائی بابو کے حوالے نہیں کیا اس پیسے کی حفاظت صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبے کو آؤٹ سورس کیا ہے تاکہ شفافیت رہے، منصوبے میں ورلڈ بینک اور سندھ حکومت دونوں کی فنڈنگ ہے اور وفاق سے بھی دلوایا، بیرون ملک وعدہ بھی پورا کررہا ہے یہ سارے وعدے ہم بلوچستان کے لیے پورے کیوں نہیں کرسکتے؟ یہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 400 ملین ڈالرز کا وہ قرض جو میں نے عالمی بینک سے حاصل کیا وہ ڈالرز وفاق نے اپنی جیب میں رکھے اور ہمیں روپیہ دے رہا ہے اور وہ روپیہ بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ اسے استعمال کریں گے
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...