اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں خواتین کی ایک مخصوص نشست مزید الاٹ کرے، دوسری مخصوص نشست کیلئے چوہدری شجاعت حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک چوہدری شجاعت حسین کا خط چیف الیکشن کمشنر کو پہنچائیں گےجس میں شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ نے جنرل الیکشن میں چار جنرل نشستیں حاصل کیں، ایک مخصوص نشست ملی اور ووٹوں کے تناسب و الیکشن کمیشن کے فارمولے کے تحت دوسری نشست کی حقدار ہے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ سے قبل ہماری چھٹی نشست مختص کرے،جن جماعتوں نے بطور سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا انکو مخصوص نشستیں کیسے ملیں گی، پنجاب اسمبلی میں ہم نے8 سیٹیں جیتیں دو خواتیں کی مخصوص نشستیں ملیں بعد میں الیکشن کمیشن نے ہمیں تیسری نشست الاٹ کرکے واپس لے لی، بعض جماعتوں کو تین پر نشست الاٹ ہوئی دوسری مخصوص نشست ہمارا آئینی حق ہے جو ہمیں دیا جائے ۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...