اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن (ایپٹما) کے65ویں عام اجلاس میں کامران ارشد نے سال 2024-26ء کے لیے چیئرمین کا منصب سنبھال لیا ہے ۔ ان کے ساتھ دیگر نئے عہد یداروں میں محمد جمیل قاسم سینئر وائس چیئرمین اور صدیق جاوید بھٹی وائس چیئرمین ہیں ۔ جبکہ شہزاد احمد شیخ وائس چیئرمین کی حیثیت سے ویلیو ایڈڈ شعبے کے نگراں ہوں گے ۔ یہ بات لاہور سے جاری پر یس ریلیز میں بتائی گئی۔ سبکدوش ہونے والے چیئرمین ایپٹما آصف انعام نے نو منتخب عہدیداروں کو ذمہ دار یاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے ٹیکسٹائل شعبے کی جانب سے بے مثال لچک کے ذریعہ صنعتی عمل کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ایپٹما کے سر پر ست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نئی قیادت کا خیر مقدم کیا ا پنے خطاب میں انہوں نے ملکی اقصادیات میں ٹیکسٹائل صنعت کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے سبکد وش قیادت کی انتک کاوشوں کی بھی تعریف کی جن کی رکاوٹوں کے باوجود کو ششیں مثالی ہیں ۔ نئے چیئرمین کامران اشرف نے اپنا منصب سنبھالنے کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ٹیکسٹائل کو درپیش چیلنجز نمایاں ہیں لیکن پیداواری صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ نئی منتخب ٹیم نئی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز رکھے گی ۔ تا کہ مقابلہ جاتی رحجان کو فروغ دیا جا سکے ۔ اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جا سکیں ۔ ایپٹما کا مقصد محض اپنی بقاء نہیں بلکہ چیلنجوں کو موقع میں تبدیل کرنے پر ہے ۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...