اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان کی مالی سال 2023-24میں ا قتصادی شرح نمو 2.52فیصد اور2022-23میں منفی 0.22فیصد رہی ، نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے 2023-24اور 2022-23 کے حتمی اعداد وشمار کی منظوری دیدی ، نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا 110واں اجلاس پاکستان بیورو آف شماریات میں سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا، مالی سال 2023-24کی چاروں سہ ماہی کےحتمی اعداد وشمار میں تبدیلی ہوئی ہےجس کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جی ڈی 2.69فیصد رہی ، دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی 1.97فیصد او ر تیسری سہ ماہی میں 2.36فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 3.04فیصد رہی ، کمیٹی کے مطابق مالی سال 2023-24کی 2.52فیصد میں سے زراعت کی شرح نمو 6.36فیصد رہی جو مالی سال 2022-23میں 2.22فیصد ، صنعتی شرح نمو منفی 1.15فیصد رہی جو مالی سال 2022-23میں منفی 3.70فیصد تھی ، خدمات کے شعبے کی شرح نمو مالی سال 2023-24میں 2.15فیصد رہی جو مالی سال 2022-23میں منفی 0.02فیصد تھی ، منظور شدہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022-23میں زرعی شعبے کی جی ڈی پی گروتھ 6.36فیصد میں فصلوں کی شرح نمو 10.28فیصد ، مویشیوں کی شرح نمو 4.47فیصد ، جنگلات کی شرح نمو 3.05فیصد اورماہی گیری کے شعبے کی شرح نمو 0.81فیصد رہی ، اہم فصلوں کی شرح نمو 17.02فیصد ، دیگر فصلوں کی شرح نمو منفی 1.20فیصد ، کاٹن جننگ کی شرح نمو 47.23فیصد رہی ، صنعتی شعبے کی مجموعی شرح نمو منفی 1.15فیصد میں سے کان کنی کے شعبے میں 3.47فیصد ، مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 3.13فیصد ،بڑی صنعتوں کی شرح نمو 1.08فیصد ، چھوٹی صنعتوں کی 9.06فیصد ، بجلی ، گیس اور پانی کی سپلائی شعبے کی شرح نمو منفی 23.05فیصد رہی ، تعمیراتی شعبے کی شرح نمو منفی 1.47فیصد رہی ، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 2.15فیصد میں سے ہول سیل ، ریٹیل ٹریڈ 3.39فیصد ، ٹرانسپورٹیشن 1.91فیصد ، ہوٹل اور ریسٹورینٹ 4.10فیصد ، رئیل سٹیٹ سرگرمیاں 3.74فیصد ، مالیاتی و انشورنس منفی 10.67فیصد ، پبلک ایڈمنسٹریشن و سوشل سکیورٹی منفی 7.26فیصد ، تعلیمی شعبے میں 8.55فیصد ، انسانی صحت و سوشل ورک سرگرمیاں 5.55فیصد اور دیگر نجی شعبے کی سرگرمیوں کی شرح نمو 3.61فیصد رہی ، نیشنل اکائونٹس کمیٹی کےا عداد وشمار کے مطابق 2022-23 کے مقابلے میں مالی سال 2023-24میں معیشت میں بہت بہتری آئی ، مالی سال 2022-23میں زراعت کی شرح نمو 2.22فیصد ، صنعت کی منفی 3.70فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو منفی 0.02فیصد تھی ۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...