ٹوکیو(عرفان صدیقی ) پاکستان جاپان کو انجینئرز کی تکنیکی افرادی قوت فراہم کرکے اربوں روپے کا ذرمبادلہ کما سکتا ہے یہ بات پاکستان انجینرنگ کونسل کے وائس چیرمین سندھ ریجن مختار شیخ نے روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ انھیں جاپان کے حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت جاپان کو اٹھائیس ہزار انجینئرز کی ضرورت ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سے جاپان کو افرادی قوت فراہم کی جارہی ہے ، مختار شیخ نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل جاپان کی ضرورت کے مطابق پاکستانی انجینئرز کی تربیت کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے پاکستان انجینئرنگ اکیڈمی ، قائم کی جارہی ہے جس کے لیے نہ صرف زمین حاصل کرلی گئی ہے بلکہ ڈھائی ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کرلیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا ، مختار شیخ نے بتایا کہ جس شخص کے پاس بھی چار سال کی انجینئرنگ ڈگری ہو اسے بطور انجینئر رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ پروفیشنل انجینئر کے لیے پانچ سال کا تجربہ اور کچھ اضافی امتحان پاس کرنا لازمی ہوتا ہے ،مستقبل قریب میں ہمارے انجینئرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...