فضل الرحمٰن نے بتایا مجھے کہا گیا PTI کو ختم کرو ، گنڈاپور

01 اکتوبر ، 2024

پشاور ( آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پورنے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمٰن نے خود بتا یا مجھے کہا گیا پی ٹی آئی کو ختم کرو، مولانا مان گئے ، امریکہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ،پنجاب پولیس اہلکار کسی کاغلط حکم نہ مانے ،نتائج بھگتناہوں گے، یہاں لے آئوں گا،ان کے خاندانوں کااحساس کیا ، تشدد ہماراراستہ نہیں روک سکتا،میں وزیراعلیٰ ہوں،اپنے لیے صوبے کے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کرینگے، گولیوں،تشدد سے ہمارا وقت ضائع ہوسکتاہے لیکن مقصد تبدیل نہیں ہوسکتا، میں وزیر اعلیٰ ہوں، اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کرونگا، میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اہلکاروں کو وارننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے،ان کی فیملیز کا احساس کیا ہے، پولیس اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں،پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا، بلاول،مولانا،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں۔