راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف الزامات کے تحت گرفتار 93 ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور سات خواتین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پانچ ملزمان کو جوڈیشل کر دیا، گزشتہ روز تھانہ سٹی، وارث خان، نیوٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس نے 121 ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد تھانہ سٹی کے مقدمہ میں گرفتار 84 ملزمان میں سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن خواجہ فاروق، 80 سالہ روشن بی بی، عائشہ مصطفیٰ، شمسہ شاہ، غزالہ وصال اور حسینہ یاسین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے چار خواتین انیلہ، فرحت، نصرت اور ثمینہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے مقدمہ میں گرفتار خاتون رہنما سیمابیہ طاہر ستی سمیت 73 ملزمان، تھانہ سول لائن کے مقدمہ میں گرفتار اقبال خٹک سمیت 17 ملزمان آور تھانہ وارث خان کے مقدمہ میں گرفتار حافظ امیر حمزہ سمیت 15 ملزمان اور تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار خلیل احمد سمیت 5 ملزمان کا چار چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تھانہ وارث خان کی پولیس نے 28ستمبر کے احتجاج میں اراکین صوبائی اسمبلی اسد عباس اور تنویر اسلم کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راجہ راشد حفیظ، کرنل (ر) اجمل صابر، عالیہ حمزہ، چوہدری امیر افضل اور عمر تنویر بٹ سمیت تحریک انصاف کے 57رہنماؤں اور سو ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کو شامل کیا ہے، اسی طرح دیگر تھانوں میں بھی درجنوں افراد کیخلاف دہشتگردی سمیت پولیس پر حملہ آور ہونے ہوائی فائرنگ جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے جیسے الزامات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...