اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) سربراہ عوام پاکستانی پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہو کر نہیں آئی ،کیا ان افراد کو آئین میں ترمیم کا حق حاصل ہے،پیر کو پاکستان مسلم لیگ ( ن )یوتھ ونگ کے سابق صدر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر چوہدری سرفراز افضل نےشاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت دے کر مسلم لیگ (ن) کو باقاعدہ خدا حافظ کہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح کے سیاسی ورکر کے لئے مشکل کام اپنی جماعت کو چھوڑنا ہوتا ہے ،جب سیاست کی یہ حالت ہو گی تو ملک ترقی کیسے کرے گا، ملک میں صرف اقتدار کی جنگ ہے ، انہوں نے کہاہمارے ساتھ بہت لوگوں نے رابطہ کیا ہے ،چاہتے ہیں جماعت گراس روٹ لیول سے ابھرے، کبھی سنا کہ پولیس خود احتجاج کر رہی ہو، تخریب کاروں سے مقابلہ کی اجازت مانگتی ہوہفتہ کو راولپنڈی شہر میں کیا ہوا،جلسہ ایسا ہو کہ عوام کو تکلیف نہ ہو ،عمران خان نے اخلاقی جمہوری اقدار کو تباہ کیا، قانونی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج آئینی حق ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہاہم نے کسی دور میں یہ حالات نہیں دیکھے، لوگوں نے کہا کہ ہم کے پی کے رہنے والے ہیں کیا ہمیں پنجاب جا کر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ؟ فاٹا کے لوگوں کے الفاظ بھی مایوسی کے تھے، بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے،حالات کو درست کرناحکمرانوں کی ذمہ داری ہے، ملک میں آئین کی بالادستی ہو گی تو حالات بہتر ہوں گےاللہ حکمرانوں کو ہدایت دے ہم کرسیوں کے طالب نہیں،ہماری واحد جماعت ہے جو ملک کے مسائل کے حل کی بات کرتی ہے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...