اسلام آباد( نامہ نگارخصوصی)بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے میں کہا ہے کہ جولائی اگست کے دوران کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔عدالت نے یہ کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں۔ جسٹس کامر الحسین ملاح اور جسٹس قاضی زینت حق پر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے منگل کو درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا۔کابینہ سیکرٹری اور وزارت برائے آزادی جنگ کے سیکرٹری سمیت دیگر کو حکم پر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ عدالت میں درخواست کی نمائندگی سینئر وکیل زین العابدین، ایڈووکیٹ ریحان عالم اور ایڈووکیٹ ذکیہ حمیرا تما نے کی۔ قبل ازیں ڈھاکہ میں چھاؤنی کے علاقے کے رہائشی علی نجر نے یہ رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں جولائی اور اگست کے دوران طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...