صدر زرداری اسحاق ڈار سے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے ، فاتحہ خوانی کی

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( نامہ نگارخصوصی،نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔