قائمہ کمیٹیوں آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کےاجلاس آج طلب

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس (آج)پیر کوہونگے ،قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہو گا ، اجلاس میں پی ٹی سی ایل ، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)اور اسلام آباد و کراچی آئی ٹی پارکس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ، قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پی سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر کے کمیٹی روم میں ہو گا،اجلاس میں پی سی ایس آئی آر کے کام اور ذمہ داریوں کا جائز ہ لیا جائے گا، کمیٹی کی گزشتہ اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد سٹیٹس پر تفصیلی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائیگی ۔