اسلام آباد (خبرنگار) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواستیں مستر دکر دیں ۔ پیر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ 15 لاکھ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا ، ایف آئی اے نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کر لی ۔ ایف آئی اے کے پاس سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کیخلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ عدالت نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزمان پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...