اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور عمان کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چا ہئے۔ آج مسلم ممالک جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یہ بات تین روزہ دورہ عمان کے دوران عمان کیوزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی، در یں اثنا اومان کے مفتی اعظم کے معاون خصوصی شیخ ڈاکٹر کہلان الخلوسی سے ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک نے کہا کہ قیام امن، تعلیم،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کےلئے پاکستان اور اومان کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں اومان میں پاکستان کے سفیر عمران علی چوہدری بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے تین روزہ دورہ اومان کے دوران اومان کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...