بینک آئل مارکیٹنگ سیکٹر کو مزید سہولیات دیں:مارکیٹرز

30 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین طارق وزیر علی کی قیادت میں وفد نےنیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی سے ملاقات میں آئل مارکیٹنگ سیکٹر کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک آئل مارکیٹنگ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کریں۔ آئل مارکیٹنگ سیکٹر ملکی معیشت میں سالانہ ایک ہزار ارب کی شراکت دار ہے۔