تل ابیب (این این آئی)گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی جارحیت میں غزہ میں 70فلسطینی، شام میں 3شہری جب کہ بیروت میں 40لبنانی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے اپنی بری فوج لبنان کے جنوبی علاقے میں داخل کردیں جنھیں حزب اللہ کے جنگجووں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔گزشتہ روز ایک دوبدو جھڑپ میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے صہیونی دارالحکومت پر ڈرونز کی بارش کردی، کئی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے تل ابیب میں ڈرون حملوں سے شہری خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ بھگدڑ میں کئی افراد کچل جانے کے باعث بھی زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون مار گرانے کا دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ان ڈرونز حملوں کے جواب میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رہائشی علاقے ایک عمارت پر حملہ کردیا جس میں طبی ادارے کے 6 ارکان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...