چناری (صباح نیوز) مظفرآباد سے چکوٹھی جانے والی بدقسمت کوسٹر بس چناری کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر حفاظتی دیوار توڑ کر سیکڑوں فٹ بلندی سے دریائے جہلم میں جاگری۔ ڈرائیور، کنڈیکٹر جاں بحق، ایک بچہ زخمی، ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون اور اس کی بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئیں، بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ کنڈیکٹر کی نعش دریا کی تیز لہروں میں بہہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات مظفرآباد سے چکوٹھی جانے والی کوسٹر، جسے کنڈیکٹر کامران عرف کامی چلا رہا تھا، بے قابو ہو کر چناری کھٹائی موڑ کے قریب دریائے جہلم میں جاگری، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان، ایس ایچ او چناری راجہ یاسر علی خان، ریسکیو 1122کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، جن کی نگرانی میں مقامی لوگوں، پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اندھیرے میں انتہائی خطرناک آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو گہری کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور مسکین شاہ ولد مزمل شاہ ساکنہ چکوٹھی، کنڈیکٹر کامران عرف کامی ولد بشیر مغل ساکنہ چکوٹھی جاں بحق ہو گئے۔ بس میں سوار ایبٹ آباد کا رہائشی بچہ عبداللہ ولد اظہر شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی والدہ زینب بی بی زوجہ اظہر، اس کی پانچ سالہ بہن نور حرم معجزانہ طور بچ گئیں، کنڈیکٹر کی تلاش کے لئے اندھیرے کے باعث بند کیا گیا۔ دریں اثناء گزشتہ روز چناری بھرائیاں کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس اور ٹیکسی کار آپس میں ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجہ میں ٹیوٹا کا ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا، تاہم دونوں گاڑیوں کی ٹکر میں سوار مسافر محفوظ رہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...