لندن (پی اے) وزیراعظم بننے کے بعد سر کیئر اسٹارمر کو ملنے والے قیمتی تحائف اور6ہزار پونڈ سے زیادہ مالیت کے عطیات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے 6,000پونڈ سے زائد کے تحفے اور عطیات واپس کردیئے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ وزرا کی جانب سے تحائف کی وصولی کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنائیں گے۔ بدھ کو برسلز میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت عطیات کے حوالے سے نئے اصول وضح کرے گی جبکہ اب سیاستداں ذاتی طورپر اس کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں فیصلہ کیا کہ جب تک نئے اصول نافذ العمل نہیں ہوتے، یہ رقم واپس کردی جائے۔ ڈائوننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ وزارتی کوڈ اپڈیٹ کیا جائے گا اور ان تحائف اور مہمان داری کے حوالے سے نئے اصول شامل کئے جائیں گے۔ نئے کوڈ کے اجرا سے قبل وزیراعظم نے اپنے طورپر بہت سے تحائف واپس کردیئے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی (ٹوریز) کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر صرف اسی وقت شفاف ہوتے ہیں جب ان کی پیٹھ دیوار کی جانب ہوتی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اعلان میں یہ نہیں بتایا گیاکہ وزیراعظم نے یہ عطیات قبول ہی کیوں کئے تھے اور پارٹی کے دیگر سینئر ارکان نے ملنے والے تحائف کیوںواپس نہیں کئے۔ وزیراعظم نے جو تحائف واپس کئے ہیں، ان میں یونیورسل میوزک گروپ کی جانب سے ملنے والے 2,800 پونڈ مالیت کے 4 ٹیلر سوئفٹ ٹکٹ، فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے598پونڈ مالیت کے 2 ٹکٹ اور 1,939 پونڈ مالیت کے ارینا ریسنگ کارپوریشن کی جانب سے دیئے گئے ڈنکاسٹر ریس کے 4 ٹکٹ، فیشن ڈیزائنر ایڈیلن لی کی اہلیہ کی جانب سے فیشن ویک میں زیب تن کئے ہوئے 839 پونڈ مالیت کے ملبوسات شامل ہیں۔ سر کیئر اسٹارمر نے جون میں ملبوسات اور ذاتی سپورٹ کیلئے 6,134پونڈ کے عطیات بھی وصول کئے تھے، ان تمام تحائف اور عطیات کی تفصیلات شائع کردی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے معیار سے متعلق واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تحائف دینے والے لارڈ علی سے اپنے مفادات کا اظہار نہ کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے وہ ملبوسات کے تحائف وصول نہیں کریں گے، جب ان سے لارڈ علی کے خلاف تفتیش کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں لارڈ علی کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا، تفتیش اپنے طورپر جاری رہے گی۔ گزشتہ مہینے بی بی سی نے دعویٰ کیا تھا کہ سر کیئر اسٹارمر نے انتخابی مہم کے ملبوسات کیلئے عطیات قبول کئے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے ایک ڈی جے کے بوتھ کا دورہ کرنے پر ملنے والے 836 پونڈ مالیت کے تحائف ظاہر کئے ہیں۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...