اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ، مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے، سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پہ مبنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...