سو ات میں پی ٹی ایم کے 3اہم رہنما گرفتار

04 اکتوبر ، 2024

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے 3اہم رہنماؤں کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق غالیگے پولیس نے ابوہا میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالوارث خان کو گرفتارکرلیا ہے، شموزئی پولیس نے علی حسن کو حراست میں لیا ہے جبکہ فتح پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت خان یوسفزئی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ ڈھیرئی پولیس نے فواد خان کو گرفتارکرکے بعدازاں رہا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیاگیاہے اور جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔