سرگودھا(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت قانون سازی کی جا رہی ہے یہ لوگ ائینی ترمیم نہیں کر سکیں گے ان کا منہ کالا ہوگا، (آج )4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں بھرپور احتجاج ہوگا، اپنا قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرنا جانتے ہیں ،پرامن احتجاج کرنے والوں پر میانوالی فیصل آباد بہاولپور اور دیگر شہروں میں سیدھے فائر کئے گئے، جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن اب ان کا انجام قریب آرہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گر رہے ہیں ،وہ جلد لندن بھاگ جائیں گے ، ہم پر بنائیں گے ،تمام کیسز بوگس ہیں ، ہمارے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ، میانوالی ، فیصل آباد ، بہالپور اور دیگر شہروں میں احتجاج کرنے والوں پر مریم نواز ،شہباز شریف ،محسن نقوی اور ڈاکٹر عثمان انور کی ایما پر تشدد کیا گیا، سیدھی فائرنگ کی گئی اور ان پر بوگس کیس بنائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسلام آباد میںہر حال میں احتجاج ہوگا یہ ہمارا آئینی حق ہے ، یہ حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے اور یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین میں ترمیم چاہتے ہیں ایسا نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ک روزحمزہ کا وکیل نیب کی عدالت میں اپنے کیسز ختم کروانے کے لئے پہنچا تھا یہ لوگ نیب سے اپنے کیس ختم کروانے کے ان پر زور ڈال رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھڑ سمیت 300 سے زائد افراد کیخلاف 9 مئی کو میانوالی میں سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنانے ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج ہے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جج محمد نعیم شیخ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے مقدمہ کی سماعت کی ، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...