لاہور:مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے 84کارکنان گرفتار

04 اکتوبر ، 2024

لاہور(آئی این پی)لاہور کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے84 کارکنان گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد 9مئی اور21ستمبر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں، کارکنوں کی گرفتاریاں نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئیں،گرفتاریاں کاہنہ، نشترکالونی، غالب مارکیٹ، گلبرگ سے کی گئیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں چھ روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کررکھی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے نفاذکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پابندی کا اطلاق 8 اکتوبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہے کہ دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا،ہرقسم کے سیاسی اجتماع، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی ۔