اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد کی وکلا تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل کے صدر علیم عباسی نے کہا کہ مخصوص شخصیات کے لئے مخصوص سیاسی جماعتیں بدنیتی پر مبنی ترامیم کر رہی ہیں ، حکومت کو 6 ججز کا خط پسند نہیں آیا تو ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے ترامیم کی جا رہی ہیں۔ ہم اس کیخلاف بھرپور مزاحمت کریںگے۔ انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواست واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار سٹیک ہولڈر نہیں تو کیوں نظرثانی دائر کر رہی ہے۔علیم عباسی نے کہا کہ ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے پاس سیشن جج سے زیادہ کا اختیار نہیں ہو گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...