فارم 47 کی حکومت اب اپنے انجام کے قریب ہے،احمد خان بھچر

04 اکتوبر ، 2024

سرگودھا (صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اب اپنے انجام کے قریب ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،(آج )4 اکتوبر کو اسلام آباد اور پانچ کو لاہور میں بھرپور احتجاج ہوگا ،اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب سے کہتے ہیں اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں، جھوٹے مقدمات کے اندراج کے باوجود ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ،ہم جمہوریت کی بقا اور حقیقی ازادی کی جنگ لڑ رہے ہیں نہ ہمارا قائد جھکا ہے اور نہ ہی کارکن جھکیں گے ،چچا بھتیجی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے ،فارم 47 کی حکومت اب اپنے انجام کے قریب ہے۔