نئی دہلی (این این آئی)بھارتی شہر اتر پردیش کی مقامی عدالت کے ایک جج کا مسلمان نوجوان کے لیے متعصبانہ رویہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ جج نے دوران سماعت دعویٰ کیا کہ کچھ گروہ ہندو خواتین کو غیرقانونی طور پر مذہب تبدیلی پر مجبور کرتے ہیں اور ان سے شادی کرکے جس سے بھارت کے اتحاد اور سلامتی کو خطرہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جج نے دعوی یا کہ لو جہاد کو بطور بھارت کی آبادی تبدیل کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا رہا ہے۔ جج نے غیر قانونی تبدیلیوں کو غیر ملکی فنڈنگ سے جوڑ دیا۔اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج روی کمار دیواکر نے یہ ریمارکس مسلمان نوجوان کے خلاف اپنی شناخت چھپا کرخاتون سے زیادتی اور دھمکیاں دینے کے کیس میں دیے۔ میڈیا کے مطابق جج روی کمار نے اس کیس میں مسلمان نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔دوران سماعت انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج روی کمار دیواکر نے دعوی کیا کہ کچھ گروہ ہندو خواتین کو شادی کے لیے راغب کرنے کے لیے غیر قانونی مذہب تبدیلی پر مجبور کررہے ہیں۔بھاری جج کی نفرت یہاں تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے اس معاملے پر پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھی اس کا ذمہ دار قرار دیا۔اسی کیس میں جج نے مزید کہا کہ غیر قانونی تبدیلی، نفسیاتی دبا اور شادی کے وعدوں کے تحت کی گئی، غیر ملکی ذرائع سے فنڈنگ کی جاتی ہے اور فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔ جج نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا کرنے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس کے بعد عدالت نے 25 سالہ محمد علیم کو 20 سالہ طالبہ سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ علیم نے متاثرہ کے ساتھ اپنا تعارف آنند کے طور پر کرایا اور رشتہ قائم کیا، جس کے نتیجے میں جبری اسقاط حمل اور دھمکیاں دی گئیں۔علاوہ ازیں عدالت نے علیم کے والد 65 سالہ صابر کو بھی بیٹے کے جرائم میں معاونت کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...