اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ حیدر بن مسعود عامر محمود کیانی فیصل جاوید عدالت پیش ہوئے۔علی امین گنڈاپور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ راشد حفیظ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...