پاکستان کو دی گئی امریکی امدادکی نگرانی کرتے ہیں،میتھیوملر

04 اکتوبر ، 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کردہ امریکی امداد میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 26امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے مزید وضاحت کی کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں کہیں امریکی ٹیکس کی رقم بطور امداد دی جارہی ہے وہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر امدادی رقم کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں نہیں رہی تو ہم امداد روک دیں گے۔میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے۔