اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں ، اسی کی منصوبہ بندی کررہی ہے، میں بانی پی ٹی آئی کو جس ڈگر پر جانے سے روک رہا تھا وہیں گئے، بانی پی ٹی آئی اب سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھوک رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اقتدار کیلئے ایک جماعت گھنائونا کھیل کھیل رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی کو فکر ہے کہ معیشت کی کمر سیدھی ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی آزادی اور غلامی سے نجات کی باتیں کررہے ہیں ، پہلے اپنے آپ کو ذہنی غلامی سے نجات دلائیں ، تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہئیں ، اسی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈوزون اس لئے آنا چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو، لوگوں کو مروانے کیلئے احتجاج کی کال دی، بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو پاکستان لائے،بانی پی ٹی آئی یہود کی غلامی کررہا ہے ، غیرملکی شخصیت پاکستان آرہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کار آرہے ہیں، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی چیزوں کو ہائی لائٹ نہیں کررہی۔ انہوںنے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے خ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے ۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے ، غلامی کررہے ہیں ۔ کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے ، کے پی کے وسائل خرچ کئے جارہے ہیں ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کے پیچھے ایک کہانی ہے ، آپ کو سیاست کرنی ہے تو سیاست کریں بات کرو تومولاجٹ کی سیاست شروع ہوجاتی ہے ،جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ سی ایم ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ ڈی چوک اس لئے نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے ، جب تک اوپر والا راضی ہے چیزیں چلتی رہیں گی، کوشش ہر بار رہتی ہے کہ نااہل کرکے گھسیٹ کر باہر کردیا جائے، اللہ کی مہربانی ہے ہر بار اہل ہوکر آجاتا ہوں، اگر آپ نے سٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کیا یا کرنا چاہتے ہیں تو چیپٹر کلوز ہے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے گھر میں وفات ہو اور آپ ڈھول باجے لے آئیں تو جوتیاں ہی پڑنی ہیں، ملک میں استحکام آرہا ہے،پٹرول مزید سستا ہوگا، ڈالر کم ہوا ،آئی ایم ایف معاہدہ ہوا، انڈسٹری کو 9سینٹ کی بجلی ملے گی،شرح سود میں کمی ہوئی ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...