منی پور میں تشدد کیخلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج

04 اکتوبر ، 2024

امپھال(این این آئی)منی پور میں تشدد کے خلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں پرتشدد واقعات میں اس وقت منی پور سرفہرست ہے جس کی بڑی وجہ مودی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،حال ہی میں منی پور میں جاری تشدد کو اجاگر کرنے کے حوالے سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیایہ مظاہرہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 57 ویں اجلاس کے دوران ہوا جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ منی پور کی جانب کرانا تھااحتجاجی مظاہرین نے منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں بہتری اور جاری تنازع میں نسل پرستی کو ہتھیار بنانے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔