لبنان میں زمینی کارروائی کیلئے اسرائیل کا جولانی بریگیڈ بھیجنے کا اعلان

04 اکتوبر ، 2024

بیروت(این این آئی)لبنان میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیل نے جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ سے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل کی جانب سے جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جولانی بریگیڈ سخت ٹریننگ اور 1973 کی جنگ میں کامیاب کارروائی سے جانی جاتی ہے۔واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔