نیو یارک(آئی این پی)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے پہلی مرتبہ ابتدائی دس شخصیات سے پیچھے ہو گئے، 1991کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں،بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021میں ہونے والی طلاق ہے،دنیا کے 10امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے پر لیری الیسن اور تیسرے پر جیف بیزوس ہیں،اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارک زکربرگ، پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ اینڈ فیملی، چھٹے نمبر پر ویرن بفیٹ، ساتویں نمبر پر لیری پیچ اور آٹھویں نمبر پر امانسیو اوٹیگا امیر ترین فرد ہیں۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہئے۔میڈیارپورٹس کے...
دمشق شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ دمشق کے قریب واقع...
پشاور رہنما تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کے جواب کا...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال سے تمام اعلیٰ تعلیمی...
پشاورپی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا...
ملتانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا...
ابو ظبیبرطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ...