امریکہ:ہیلن طوفان سے اموات کی تعداد150سے تجاوز کر گئی

04 اکتوبر ، 2024

فلوریڈا(آئی این پی)امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر گزشتہ ہفتے کیٹیگری 4کے ساتھ پہنچنے والے سمندری طوفان ہیلین سے ہونے والی تباہی کےباعث ہلاکتوں کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی،فلوریڈا کے ساحل سے تقریبا 225کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہیلن کے منفی اثرات خطے میں جاری ہیں،حکام نے بتایا کہ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی ریاستوں میں کم از کم 150افراد ہلاک ہوئے جہاں سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والی تیز ہوائیں اور بارشیں موثر تھیں،حکام نے بتایا کہ 150ہزار سے زائد گھرانوں نے امداد کے لیے درخواستیں دی ہیں اور سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی امداد بھیجی گئی ہے،امریکی صدر جو بائیڈن کا رواں ہفتے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ متوقع ہے۔