ایران کے داغے18 میزائل اردن نے اپنی فضائی حدود میں مارگرائے

04 اکتوبر ، 2024

عمان(صباح نیوز)اسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریبا 400میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے زیادہ میزائل کو اردن نے اپنی فضائی حدود میں مار گرائے۔سوشل میڈیا وائر پرایرانی میزائل اردن کے دارالحکومت عمان کے مضافات میں ایک سڑک پر گر ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے اردن حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔اردن حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے واضح کیا کہ وہ اس تنازع میں کسی کی حمایت نہیں کرے گا اوراپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ اردنی حکام نے بتایا کہ تقریبا 18 ایرانی میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کیا گیا۔