پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

04 اکتوبر ، 2024

پشاور (آئی این پی )پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ، وفاقی حکومت، محکمہ قانون، صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں خالی، ھکومت کو آئینی مسودہ پیش کرنے سے روکا جائے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024غیرقانونی، کالعدم قرار دیا جائے،پشاور ہائیکورٹ سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔