پشاور (نمائندہ جنگ ) خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی گئی ہے۔رٹ ضلع خیبر کے رہائشی خاطر اللہ کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی، صوبائی حکومت، آئی جی پولیس سمیت منظور احمد پشتین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق قبائلی اضلاع میں ایف سی آر کا نظام چل رہا تھا تاہم 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع صوبے میں ضم ہوئے اور انضمام کے بعد ان اضلاع میں عدالتی نظام پہلی بار قائم کرکے ایف سی آر کا خاتمہ کیا گیا لیکن پشتو ن تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو ضلع خیبر میں سیلسی سرگرم ہو رہی ہے،پاکستان میں عدالتی نظام کے ہوتے ہوئے پشتون عوامی عدالت قائم کرنا ایک متوازن عدالتی نظام کو قائم کرنے کے مترادف ہے ۔رٹ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان رزمک میں قائم پختون قومی عدالت کو غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ عدالت درخواست پر ختمی فیصلے تک پختون قومی عدالت کے کاروائی معطل کرنے کے احکامات جاری کریں ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...