ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری

04 اکتوبر ، 2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقسیٹیلائٹ تصاویر میں اسرائیلی ایئر بیس کے مرکزی رن وے کے قریب طیاروں کے ہینگر میں چھت کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں عمارت کے چاروں طرف ملبے کے بڑے ٹکڑے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے فوری طور پر سیٹیلائٹ تصاویر کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔