دمشق حملے میں حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کا داماد شہید

04 اکتوبر ، 2024

دمشق (آئی این پی)دمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگیا،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روزدمشق کے وسطی علاقے المزہ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کا داماد حسن جعفر قصیر جان کی بازی ہارگئے ،حسن جعفر اپنی موت سے پہلے ہی شام پہنچے تھے،حسن جعفر قصیر حزب اللہ کے ایک کمانڈر محمد جعفر قصیر کا بھائی ہے جو منگل کو ایک فضائی حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا ۔