چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

04 اکتوبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسن نے ٹیم لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس اختر حق، سینئر اکانومسٹ لوسی پین اور پبلک سیکٹر سپیشلسٹ ارم توقیر کے ہمراہ جمعرات کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر بات چیت کی گئی۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔