پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ”جیوسوپر“ پر براہ راست، ، پہلا ٹیسٹ پیر کو ملتان میں شروع ہوگا

04 اکتوبر ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تمام مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15اکتوبر سے ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔