کوشش ہے لودھراں میں معیار تعلیم لاہور کے برابر ہوجائے،جہانگیر ترین

04 اکتوبر ، 2024

لودھراں(نمائندہ جنگ) ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں کے طلباء میں بہت ٹیلنٹ ہے کوشش ہے لودھراں میں معیار تعلیم لاہور کے برابر ہوجائے۔ یہ بات انہوں نے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ جنوبی پنجاب ریاضی مقابلہ جات میں شریک طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔