نیو ملتان میں ایک شخص اغوا رہائی کیلئے2کروڑ تاوان طلب

04 اکتوبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ نیو ملتان کے علاقہ ایک شخص کو تاوان کے لئے اغوا کرلیا ،پولیس کو ماجد نے درخواست دی کہ اسکا والد گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا ،نامعلوم نمبر سے وڈیوز موصول ہوئیں جس میں اسکے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا پھر کال پر دوکروڑ روپے تاوان مانگا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے بازیابی کے لئے اقدامات شروع کردئیے۔