کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (اسرار خان) کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے فی یونٹ کی کا امکان؛ کے الیکٹرک لائسنس منسوخی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک حکام کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس سے گیس کو کے الیکٹرک کی سہولیات کی جانب موڑنے سے حکومت کو سبسڈی میں 80 ارب روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔ اگست 2024 کے لیے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت کراچی کے صارفین کے لئے 0.51 روپے فی یونٹ اضافے کے لئے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر عامر غازیانی نے بتایا کہ کمپنی کے پاس ان صنعتوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سپلائی کی کافی گنجائش ہے۔