کے الیکٹرک ، 51پیسے بجلی مہنگی کرنیکی درخواست ، 85کروڑ مانگ لئے‘ صارفین برس پڑے

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) کے الیکٹرک نے اگست کیلئے نیپرا سے 85؍ کروڑ 30لاکھ روپے مانگتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی جبکہ کراچی کے صارفین مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک پر برس پڑے،ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سنبھالے گا؟ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہو گی۔کے الیکٹرک کی فی یونٹ 51پیسے بجلی کی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی۔نیپراحکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کیلئے 853 ملین مانگا ہے۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت اگست میں 14 فیصد بجلی کھپت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرانے کہا کہ ریفرنس کی نسبت کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا؟ سی پی پی اے کی ڈیمانڈ میں کمی اور کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیسے ہوا۔کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے باعث بجلی کھپت میں سی پی پی اے کی نسبت اضافہ ہوا، کے۔سماعت کے دوران کراچی کے صارفین مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک پر برس پڑے،نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا۔