اعزاز سید کو مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں، صحافتی تنظیموں کا اظہار مذمت

04 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کے پررونق اورہنگامہ خیز دارلحکومت میں اپنی بیباک رپورٹنگ اور اندر کی باتوں پر تبصر ے کے حوالے سے معروف صحافی انتہاپسندانہ ردعمل کا تازہ ترین نشانہ بنا ہے اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس پر صحافتی تنظیموں نے بھرپورمذمت کی ہے۔ اعزاز سید ایک اسے صحافی ہیں جن کی اندرون و بیرون ملک ایک مضبوط ریپوٹیشن ہے اور وہ اپنے شو " ٹاک شاک " کے حوالے سے سنگین دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اپنے اس شو میں وہ " مذہبی سیاسی جماعت"کے اقدامات پر ناقدانہ تبصرے اس کا نام لیے بغیر کرتے ہیں۔