وفاقی حکومت کچھ بھی کرلے ہم نےڈی چوک پہنچنا ہے، پی ٹی آئی

04 اکتوبر ، 2024

پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے، جعلی حکومت کی رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گی۔ مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن رائونڈ شروع ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک پر کنٹینر پہنچانا شروع کردیئے ہیں، جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے۔