اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کالج اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کے لئے مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔ نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی ۔افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول ،ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔
کوئٹہ کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، پولیس کارروائی میں ملزم ہلاک، متاثرہ ڈاکٹر ائیر ایمبولنس...
خضداربلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار کے علاقے بلبل زہری میں پیش آنے والے واقعات اور سیاسی کارکنوں کے خلاف...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
کراچی نامعلوم گاڑی کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مقدمہ درج،اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیریٹ میں پارلیمنٹ...
ملتان لاہور ہائی کورٹ نےاینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بڑھتے...
اسلام آبادSCO وزرائے داخلہ کانفرنس ،محسن نقوی کی 5 وزرائے داخلہ سے ملاقات ،روس ،تاجکستان ازبکستان ،کرزغستان...
ملتان پنجاب کے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عالمی معیار کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی...
ملتان محکمہ سکولز کا ڈینگی ڈیوٹی کے لیےسٹاف کو چھٹیوں میں بھی سفری الاؤنس دینے کا حکم، محکمہ سکولزپنجاب نے...