اسلام آباد ( آن لائن/اسرار خان ) کے الیکٹرک نے اگست کیلئے نیپرا سے 85؍ کروڑ 30لاکھ روپے مانگتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی جبکہ کراچی کے صارفین مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک پر برس پڑے،ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سنبھالے گا؟ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہو گی۔کے الیکٹرک کی فی یونٹ 51 پیسے بجلی کی مہنگی کرنے کی درخواست پرچیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی۔نیپراحکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کیلئے 853 ملین مانگا ہے۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت اگست میں 14 فیصد بجلی کھپت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرانے کہا کہ ریفرنس کی نسبت کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا؟ سی پی پی اے کی ڈیمانڈ میں کمی اور کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیسے ہوا۔کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے باعث بجلی کھپت میں سی پی پی اے کی نسبت اضافہ ہوا، کے۔سماعت کے دوران کراچی کے صارفین مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک پر برس پڑے، نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا،کے الیکٹرک کا جنریشن کا لائسنس کینسل کیا جائے تاکہ بجلی سستی مل سکے، کے الیکٹرک اپنے 40 سال پرانے ناکارہ پاور پلانٹس کا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیتے ہیں، کے الیکٹرک اس وقت 2 سو سے 3 سو روپے فی یونٹ پیدا کر رہی ہے، مہنگی بھی کے باوجود کراچی بھر میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک معاہدے کے مطابق طے شدہ سرمایہ کاری نہیں کر رہا،نیپرا اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نمائندہ جماعت اسلامی کے مطابق کراچی کے صارفین کو نئے کنکشنز لینے میں بھی بہت مشکلات ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...