اسلام آباد (اسرار خان) انرجی ٹاسک فورس IPPs سے ڈیل کے قریب، جلد اچھی خبر متوقع، حکومت 2025 تک تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کریگی، کے الیکٹرک پول سیفٹی پر خدشات بڑھ گئے، کمیٹی کا ایم این اے آفریدی سے کے الیکٹرک کی خاتون ایگزیکٹو کے بارے میں ریمارکس پر معافی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق توانائی پر پاکستان کی ٹاسک فورس انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے کے قریب ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن فخر عالم عرفان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو آگاہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ زیادہ تر بات چیت مکمل ہو چکی ہے، جلد ہی ایک اعلان متوقع ہے۔ عرفان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم قانونی طور پر پابند ہیں اور ریلیف کے لیے یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے تاہم اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جاری بات چیت میں کچھ آئی پی پیز کو مکمل طور پر بند کرنے کی تجاویز شامل ہیں، جبکہ دیگر 10 سال تک کی فعال زندگی کے ساتھ کنٹریکٹ میں توسیع دیکھ سکتے ہیں جس کا مقصد صارفین پر بوجھ کم کرنا ہے۔ پاور ڈویژن کے اسپیشل سیکرٹری، جو کہ ٹاسک فورس کے رکن بھی ہیں، نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہم ابھی تک ٹاسک فورس کے نتائج کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کر سکتے، لیکن دو ہفتوں میں، ہم اچھی خبر سنیں گے۔ یہ ملک کے مسائل سے دوچار پاور سیکٹر کے لیے ممکنہ ریلیف کا اشارہ دیتا ہے، جو طویل عرصے سے نااہلیوں اور زیادہ لاگت کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔ عرفان نے کمیٹی کو بتایا کہ 2025 میں حکومت تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان میں گیپکو، فیسکو اور آئیسکو شامل ہیں۔ لیسکو، میپکو اور ہیزیکو سمیت تین دیگر کی ایک سے تین سال کے اندر دوسرے مرحلے میں نجکاری کی جائے گی۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...