اسلام آباد،راولپنڈی ( حنیف خالد ،ایوب ناصر)وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلے کئے ہیں، اسلام آباد میں آئندہ دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پابندی کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہےخلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے سخت قانونی کاروائی ہوگی ادھروفاقی حکومت نے دارالحکومت میں آنے جانے والے چوبیس پوائنٹس مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر کے کنٹینرز لگا دیئے، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آ باد کی پولیس کو فری ہینڈ دیدیا گیا ہے جمعرات کو ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور کے پی سے آنیوالے 60 افغانیوں سمیت 4122افراد گرفتار کر لئے گئے، تھانہ بھارہ کہو ،تھانہ ترنول ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ نون ، تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال کے علاقوں میں رہائش پذیر پختونوں کے گھروں کی نگرانی کی جارہی ہے گرفتار افراد کے سے کیلوں والے ڈنڈے، غلیل اور کنچے برآمد ہوئے ہیں مظاہرین کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...