احتجاج ہمار ا جمہوری حق، ضرور استعمال کریں گے، گنڈا پور

04 اکتوبر ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج ہمار ا جمہوری حق ،ضرور استعمال کریں گے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور قافلہ کی قیادت کریں گے ، کارکنوں کو آنسو گیس سے بچاؤ کیلئے ماسک، غلیل، نمک، پانی، کھانے پینے کا سامان، موبائل چارجر اور دیگر ضروری سامان لانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلی علی امین کی قیادت میں ریلی صبح 11 بجے صو ابی سے روانہ ہوگی، کنٹینرز ہٹانے کی مشنری، ایمبولینسز بھی ساتھ لیکر جائیں گی، قافلہ کے فرنٹ پر ماہر دستے ہوں گے اور پولیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تین لہریں بنائی جائیں گی۔