سعودی عرب، ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر کا سر قلم

04 اکتوبر ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ریاض ریجن میں ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر کو سزائے موت دے دی گئی۔ریاض ریجن میں پاکستانی شہری وزیر بات خان نور بادشاہ نے مملکت میں ہیروئن ا سمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر اسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ ایوان شاہی کے حکم پر جمعرات کو ریاض ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سر قلم کردیا گیا۔